QR CodeQR Code

فری اینڈ فیئر الیکشن ہوتے تو پی پی کشمیر انتخابات میں سوئپ کرتی، ناصر حسین شاہ

26 Jul 2021 23:40

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سب کچھ ٹھیک ہے کا راگ الاپتا رہا، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن اندھا، بہرا اور گونگا بنارہا، عمران خان، گنڈاپور اور وفاقی وزراء کوڈ آف کنڈٹ کی دھجیاں اڑاتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے 11 نشستوں پر تو کامیابی حاصل کی ہے، فری اینڈ فیئر الیکشن ہوتے تو پی پی انتخابات میں سوئپ کرتی۔ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی مشینری کے استعمال کے باوجود پی پی نے 11 نشستیں لیں جو عوام کا چیئرمین پی پی بلاول بھٹو پر بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے، جھوٹے وزراء اور ترجمان کہتے رہے کہ پی پی نے 8 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کئے۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر  تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیر انتخابات میں دھونس دھاندلی اور پری پول ریگنگ کے ریکارڈ توڑے گئے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سب کچھ ٹھیک ہے کا راگ الاپتا رہا، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن اندھا، بہرا اور گونگا بنارہا، عمران خان، گنڈاپور اور وفاقی وزراء کوڈ آف کنڈٹ کی دھجیاں اڑاتے رہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کشمیر کے گزشتہ آر او الیکشن میں پی پی نے تین نشستیں حاصل کی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 945263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945263/فری-اینڈ-فیئر-الیکشن-ہوتے-پی-کشمیر-انتخابات-میں-سوئپ-کرتی-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org