0
Tuesday 27 Jul 2021 14:06

ڈی آئی خان، یادگار شہداء کو دوبارہ تعمیر نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیطرف جائینگے، علامہ وحید کاظمی

ڈی آئی خان، یادگار شہداء کو دوبارہ تعمیر نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیطرف جائینگے، علامہ وحید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سربراہ علامہ وحید عباس کاظمی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یادگار شہدا کو منہدم کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ کیا کوٹلی امام حسینؑ کی زمین ضلعی انتظامیہ کی ہے یا ایک فرد واحد کی ہے کہ جس میں یادگار شہدا کو دھڑلے سے گرا دیا گیا۔؟ اس پولیس گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد ہے اگر انتظامیہ نے یادگار شہدا کو تعمیر نہ کرایا تو اس کے نتائج بہت سخت نکلیں گے، اگر انتظامیہ نے تعاون نہ کیا تو محرم الحرام میں ہم بھی انتظامیہ سے تعاون نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکم اگست کو لیاقت باغ راولپنڈی میں قائد ملت جعفریہ شہید علامہ عارف الحسینی کی برسی ہے اور ملک بھر سے مومنین شرکت کریں گے، ہم اس جلسے کے توسط سے بھرپور احتجاج کریں گے اور احتجاج کا دائرہ کار صوبہ اور مرکز تک وسیع کیا جائے گا۔

علامہ سید وحید عباس کاظمی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے سنی، شیعہ شہریوں کو امن و امان سے رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ اہلسنت ہمارے بھائی ہیں، جو صدیوں سے ہمارے دکھ درد میں شریک ہوتے آ رہے ہیں اور امید کرتا ہوں کہ محرم الحرام میں بھی پر امن طریقے سے گزرے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے افغانستان کی بدلتی صورت حال پر بھی بات کی اور کہا کہ ملک کے سربراہان کو سوچ سمجھ کر پالیسی بنانی چاہئے، اگر غفلت کی تو ماضی کی صورت حال بن سکتی ہے۔ پریس کانفرنس کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد علی زیدی، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا سید غضنفر نقوی اور دیگر بھی موجود تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 945267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش