0
Tuesday 27 Jul 2021 01:00

وزیراعظم کا آزاد کشمیر کے بعد سندھ کو سیاسی ہدف بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا آزاد کشمیر کے بعد سندھ کو سیاسی ہدف بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے بعد سندھ کو سیاسی ہدف بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وہ اگست میں سندھ کے دورے کریں گے اور اہم شخصیات کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت سندھ کی سیاسی صورتحال سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سمیت گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے رہنما ارباب غلام رحیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا چوتھا اجلاس اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہوگا، سندھ میں وفاقی حکومت کے سیاسی و انتظامی اثرات قائم کیے جائیں گے۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کے بعد اب صوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور طے کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان اگست کے مہینہ سے سندھ کے دورے کریں گے، اس دوران سندھ کی اہم شخصیات کو پی ٹی آئی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان سندھ کے دانشوروں وکلا تنظیموں اور سول سوسائٹی سے بھی رابطے کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 945286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ٹوٹا دل
17 Sep 2021
ہماری پیشکش