0
Tuesday 27 Jul 2021 10:34

الیکشن کمیشن تقرریوں پر لاک ڈاؤن کا تاثر درست نہیں، فواد چوہدری

الیکشن کمیشن تقرریوں پر لاک ڈاؤن کا تاثر درست نہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر لاک ڈاؤن ہے۔ یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آئین کے مطابق لیڈر آف اپوزیشن سے اس معاملے پر رائے لیں گے، ایک مضبوط الیکشن کمیشن جس پر تمام جماعتوں کا اعتماد ہو پاکستان کے مفاد میں ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کیلئے ہے، انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین پر بھی حکومت کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بڑے معاملات پر پارلیمان میں اتفاقِ رائے پیدا ہو، سیاسی نظام کا استحکام آئین کے احترام میں پنہاں ہے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات، احتساب اور قومی سلامتی پر اتفاقِ رائے سیاسی نظام کو استحکام دے گا۔
خبر کا کوڈ : 945328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش