QR CodeQR Code

بائیڈن کا عراق میں جنگی آپریشن ختم کرنے کا اعلان

27 Jul 2021 10:38

جوبائیڈن سے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے عراق میں جنگی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ جوبائیڈن سے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور عراق کے درمیان سکیورٹی تعاون جاری رہے گا، داعش سے نمٹنے کے لئے عراقی فوج کی تربیت اور مدد جاری رکھیں گے۔ جوبائیڈن کا یہ بھی کہنا تھا کہ عراق میں اس سال کے آخر تک کوئی جنگی آپریشن نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 945330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945330/بائیڈن-کا-عراق-میں-جنگی-ا-پریشن-ختم-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org