0
Tuesday 27 Jul 2021 10:38

بائیڈن کا عراق میں جنگی آپریشن ختم کرنے کا اعلان

بائیڈن کا عراق میں جنگی آپریشن ختم کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے عراق میں جنگی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ جوبائیڈن سے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور عراق کے درمیان سکیورٹی تعاون جاری رہے گا، داعش سے نمٹنے کے لئے عراقی فوج کی تربیت اور مدد جاری رکھیں گے۔ جوبائیڈن کا یہ بھی کہنا تھا کہ عراق میں اس سال کے آخر تک کوئی جنگی آپریشن نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 945330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش