QR CodeQR Code

سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان پاکستان پہنچ گئے

27 Jul 2021 10:51

نور خان ایئر بیس پر وزیرِاعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کا استقبال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان ایک روزہ دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔ نور خان ایئر بیس پر وزیرِاعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کا استقبال کیا۔ وزارتِ خارجہ کے حکام اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نور خان ایئر بیس کے لاؤنج میں حافظ طاہر محمود اشرفی اور پرنس فیصل بن فرحان کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان وزیرِ اعظم عمران خان، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ سعودی وزیرِخارجہ فیصل بن فرحان اپنے دورے کے دوران وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 945334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945334/سعودی-وزیر-خارجہ-فیصل-بن-فرحان-پاکستان-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org