0
Tuesday 27 Jul 2021 11:59

محکمہ داخلہ نے انصارالاسلام پر پابندی لگانے کا عمل روک دیا

محکمہ داخلہ نے انصارالاسلام پر پابندی لگانے کا عمل روک دیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی رضا کار تنظیم ’’انصارالاسلام‘‘ پر پابندی لگانے کا عمل روک دیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے انصار الاسلام پر پابندی لگانے کے عمل کی پیروی چھوڑی دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی رضا کار تنظیم انصار اسلام پر’’عسکری ونگ‘‘ ہونے کی بناء پر پابندی لگانے کا پلان تیار کیا تھا۔ کایبنہ ونگ کے نوٹس کے باوجود محکمہ داخلہ پنجاب نے ریفرنس کابینہ کو ارسال نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس موصول نہ ہونے پر کایبنہ ونگ نے انصارالاسلام پر پابندی لگانے کا ایجنڈا کابینہ سے التواء میں ڈال دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 945352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش