0
Tuesday 27 Jul 2021 12:09

ہمیں کشمیر الیکشن میں 50، 55 ووٹ سے ہرایا گیا، رانا ثناء اللّٰہ

ہمیں کشمیر الیکشن میں 50، 55 ووٹ سے ہرایا گیا، رانا ثناء اللّٰہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کشمیر الیکشن کو تماشہ ہی کہا جا سکتا ہے، نواز لیگ کو کہیں 50 اور کہیں 55 ووٹ سے ہرایا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پولنگ کے دن سے پہلے ہی الیکشن کو منیج کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیل گجر کے بیان کی مذمت کی ہے، اسماعیل گجر جیت گئے تھے، لیکن انہیں ہرا دیا گیا۔ نواز لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں ہم جیت رہے ہیں، تاہم سیالکوٹ میں حکومتی بیورو کریسی مداخلت کر رہی ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن میں سرکاری وسائل اور پیسہ استعمال کرنے سے جمہوریت بے معنی ہوکر رہ جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 945356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش