QR CodeQR Code

بین المسالک ہم آہنگی، رواداری اور برداشت وقت کا اہم تقاضہ ہے، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری

27 Jul 2021 13:58

اپنے ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب کا کہنا تھا کہ ایوانِ اوقاف سے اتحاد بین المسلمین امن وفود کو حتمی شکل دیدی گئی، تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر مقامی عمائدین اور مذہبی قائدین کیساتھ اجلاس و میٹنگز کی جائیں گی۔ امن وفود کے یہ اجلاس اور اجتماعات محرم الحرام کے دوران قیام امن میں سنگِ میل ثابت ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ اوقاف پنجاب نے محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی، رواداری اور برداشت کو فروغ دینے کے لئے پنجاب بھر کے کمشنرز صاحبان کو سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی طرف سے مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں انہیں علمائے کرام کے امن وفود کے شیڈولز سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ امن وفود 2 اگست کو ایوان اوقاف لاہور سے روانہ ہونگے، گروپ I۔ مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب داتا دربار کی قیادت میں گوجرانوالہ، راولپنڈی، گروپ II۔ سیّد محمد عبد الخبیر آزاد خطیب بادشاہی مسجد کی قیادت میں ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گروپ III۔ مولانا مفتی محمد اسحاق ساقی سابق صوبائی خطیب اوقاف پنجاب کی سربراہی میں فیصل آباد اور سرگودھا روانہ ہوگا۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا ہے کہ بین المسالک ہم آہنگی، رواداری اور برداشت وقت کا اہم تقاضہ ہے، ایوانِ اوقاف سے اتحاد بین المسلمین امن وفود کو حتمی شکل دے دی گئی، تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر مقامی عمائدین اور مذہبی قائدین کے ساتھ اجلاس و میٹنگز کی جائیں گی۔ امن وفود کے یہ اجلاس اور اجتماعات محرم الحرام کے دوران قیام امن میں سنگِ میل ثابت ہونگے۔ محراب و منبر قومی یکجہتی کے تقاضوں سے آگاہ ہے۔ وطن دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 945374

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945374/بین-المسالک-ہم-آہنگی-رواداری-اور-برداشت-وقت-کا-اہم-تقاضہ-ہے-ڈاکٹر-طاہر-رضا-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org