QR CodeQR Code

سندھ بھر کی سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر داخلے پر پابندی

27 Jul 2021 14:02

خریداری کرنے والے دکاندار اور شہری ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھا کر سبزی منڈی میں داخل ہو سکیں گے، تمام مارکیٹس کمیٹی کے چیئرمینز اور محکمہ زراعت کے افسران ایس او پیز پر عمل درآمد کروائیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے صوبے کی تمام سبزی منڈیوں میں داخلے کیلئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔ وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کی سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی ہوگی، خریداری کرنے والے دکاندار اور شہری ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھا کر سبزی منڈی میں داخل ہو سکیں گے، تمام مارکیٹس کمیٹی کے چیئرمینز اور محکمہ زراعت کے افسران ایس او پیز پر عمل درآمد کروائیں۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے بھی کراچی میں کورونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر آئی جی سندھ اور کمشنر کو شام 6 بجے کے بعد کاروباری سرگرمیوں کی بندش اور لوگوں کے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے پر پابندی پر سختی سے عمل کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 945375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945375/سندھ-بھر-کی-سبزی-منڈیوں-میں-کورونا-ویکسین-سرٹیفکیٹ-کے-بغیر-داخلے-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org