0
Tuesday 27 Jul 2021 14:27

خیبر پختونخوا میں نویں اور 11ویں جماعت کے امتحانات شروع

خیبر پختونخوا میں نویں اور 11ویں جماعت کے امتحانات شروع
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلے کے تحت نویں اور گیارویں جماعت کے امتحانات شروع ہوگئے۔ صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 61 ہزار 558 طلبہ طالبات شریک ہیں۔ پشاور تعلیمی بورڈ نے پرچے کے آؤٹ ہونے جیسی افواہوں کے تدارک کے لئے پیپر امتحانی مراکز سے ہال تک کی ویڈیو بنانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ پشاور تعلیمی بورڈ نے نویں اور گیارویں امتحان کے لئے 960 مردانہ و زنانہ امتحانی مراکز قائم کیے ہیں۔ امتحانی عملے کی تعداد 6 ہزار 137 ہے۔ پشاور تعلیمی بورڈ کے ساتھ پشاور، چارسدہ، چترال، ڈسٹرکٹ خیبر اور ایف آر پشاور کے اضلاع شامل ہیں۔ پرچہ کے اوقات صبح 9 سے 12 تک ہیں۔ آج پہلا پرچہ نویں جماعت اور کل گیارویں جماعت کا ہے۔
خبر کا کوڈ : 945378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش