0
Tuesday 27 Jul 2021 15:25

لاہور، محرم کے جلوسوں اور مجالس کی پورٹیبل کیمروں سے مانیٹرنگ کا فیصلہ

لاہور، محرم کے جلوسوں اور مجالس کی پورٹیبل کیمروں سے مانیٹرنگ کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں محرام الحرام کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیف سٹیز اتھارٹی لاہور میں محرم کے جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ مزید موثر بنانے کیلئے پورٹیبل کیمروں کا بھی استعمال کرے گی۔ سیف سٹیز میں لاہور پولیس اور اتھارٹی کے افسران کے اجلاس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر ایڈیشنل آئی جی راؤ سردار علی خان نے کی۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر ڈی آئی جی محمد کامران خان نے کیمروں کے ذریعے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے محرم الحرام کیلئے سکیورٹی کے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔ 600 سے زائد کیمرے جلوسوں اور مجالس کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کریں گے، سیف سٹیز اتھارٹی لاہور پولیس کیساتھ مل کر جلوس کے راستوں کا سروے کرے گی اور مختلف مقامات پر مذید 50 کیمرے لگائے گی۔

جلوس کے راستوں کی اتھارٹی کی موبائل کمانڈ وہیکل سے بھی مانیٹرنگ کی جائیگی۔ سنٹر میں 3 شفٹوں میں 200 سے زائد پولیس کمیونیکیشن افسران ڈیوٹی سرانجام دینگے۔
خبر کا کوڈ : 945389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش