0
Tuesday 27 Jul 2021 16:37

ہرنائی، دن دہاڑے چوری کی واردات، ایس ایچ او کا تبادلہ

ہرنائی، دن دہاڑے چوری کی واردات، ایس ایچ او کا تبادلہ
اسلام ٹائمز۔ آج صبح اقلیتی مذہب سے تعلق رکھنے والے ہندو تاجر کے گھر پر دن دہاڑے چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے محلہ جلال آباد میں چوروں نے اسلحے کے زور پر ہندو تاجر طور شام لال کے گھر میں گھس کر گھر سے نقد رقم، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر لیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ واردات کے بعد چور بغیر کسی تکلیف کے فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد عورتیں شدید خوف کا شکار تھی۔ مزید معلومات ملی ہیں کہ ہندو برادری نے احتجاجاً اپنی دکانیں بند کرکے ہنگامی میٹنگ طلب کرلی۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبے کے دیگر شہریوں کی طرح انہیں بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ ہندو کے گھر میں ہونے والی چوری کے بعد ایس ایچ او پستہ خان ترین کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور سب انسپکٹر صحبت خان کو نیا ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر ہرنائی تعینات کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 945399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش