0
Tuesday 27 Jul 2021 17:57

چمن، بارڈر کراس کرنے کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار

چمن، بارڈر کراس کرنے کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر چمن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد پاک افغان بارڈر کراس نہیں کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی چمن کیپٹن (ر) جمعداد خان مندوخیل نے NCOC بارڈر مینجمنٹ کے تحت تمام بارڈر کراس کرنے والے مسافروں کیلئے ویکسینیشن اور آر اے ٹی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ افغان باشندے کا ٹیسٹ اگر مثبت ہوا تو اسے واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا، جبکہ پاکستانی باشندے کا ٹیسٹ اگر مثبت ہوا تو اسے نزدیکی کورینٹین سینٹر میں داخل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 945406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش