0
Tuesday 27 Jul 2021 18:27

کوئٹہ، پولیس کیجانب سے نرسز پر لاٹھی چارج، متعدد عہدیدار گرفتار

کوئٹہ، پولیس کیجانب سے نرسز پر لاٹھی چارج، متعدد عہدیدار گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کورونا پینڈیمک میں اپنے فرائض سرانجام دینے والے نرسز سٹاف کا احتجاج کشمنر آفس کوئٹہ کے قریب ابھی تک جاری ہے۔ اپنے مطالبات منوانے کیلئے نرسز نے احتجاج ریڈ زون ایریا کی طرف منتقل کرنے کی کوشش کی تو پولیس انتظامیہ نے ان پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے تشدد شروع کر دیا اور ان کے عہدیداران کو گرفتار کر لیا۔ نرسز اسٹاف کا کہنا ہے کہ انہوں نے کورونا پینڈیمک کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر عوام کی خدمت کی مگر اس کے باوجود حکومت نے ایکٹینشن دینے سے انکار کر دیا اور ہماری تنخواہ بند کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ 260 افراد میں سے حکومت نے صرف 90 نرسز کو ایکسٹینشن دی ہے جبکہ باقی نرسز سراپا احتجاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 945415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش