QR CodeQR Code

کون ہوگا تحریک انصاف کا وزیراعظم آزاد کشمیر؟، اہم فیصلہ ہوگیا

27 Jul 2021 20:07

وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان محمود اور چوہدری انوارالحق کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس معاملے پر مزید مشاورت کا بھی فیصلہ کیا ہے جسکے بعد آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور علی امین گنڈاپور نے شرکت کی، اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کیلئے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان محمود اور چوہدری انوارالحق کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس معاملے پر مزید مشاورت کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں 25 نشستیں جیت کر سادہ اکثریت حاصل کی ہے، جبکہ پیپلزپارٹی 11 نشستیں لے کر دوسرے اور (ن) لیگ 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔


خبر کا کوڈ: 945424

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945424/کون-ہوگا-تحریک-انصاف-کا-وزیراعظم-آزاد-کشمیر-اہم-فیصلہ-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org