0
Wednesday 28 Jul 2021 11:55

جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 4 اگست کو طلب

جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 4 اگست کو طلب
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماءاسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 4 اگست بدھ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر بھی شریک ہونگے۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر غور کیا جائے اور خطے کی موجودہ صورتحال پر امیر مرکزیہ تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ مولانا محمد امجد خان اور اسلم غوری کے مطابق اجلاس میں ایف ٹی ایف اور متروکہ وقف املاک پر جماعتی موقف اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس کا ایجنڈا مولانا عبدالغفور حیدری ناظم عمومی کی طرف سے جاری کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 945434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش