0
Tuesday 27 Jul 2021 21:19

قبائلستان تحفظ موومنٹ نے فاٹا انضمام کو مسترد کردیا

قبائلستان تحفظ موومنٹ نے فاٹا انضمام کو مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ فاٹا انضمام کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، پڑوسی ملک میں بدتر صورتحال پر تشویش ہے، 31 جولائی کو درہ آدم خیل میں گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوگا، ان خیالات کا اظہار قبائلستان تحفظ موومنٹ کے صدر ابوسفیان نے ملک حاجی محمد حسین آفریدی، سردار اصغر، حاجی داود شاہ اور دیگر کے ہمراہ جمرود پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، فاٹا انضمام کا فیصلہ جلد بازی میں قبائلی عوام سے رائے لئے بغیر کیا گیا ہے۔ 24 جولائی کو وزیرستان مکین کے علاقے میں گرینڈ کا جرگہ کا انعقاد کیا گیا تھا جسکا مقصد قبائلستان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ ترتیب دینا تھا۔ قبائلستان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ 31 مئی 2018 کو ایک ایسا فیصلہ کیا گیا کہ جس میں فاٹا کو ایک غریب صوبے کے ساتھ ضم کردیا گیا اور قبائلی عوام کی محرومیاں ختم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئیں۔ قبائلستان تحفظ موومنٹ اور فاٹا انضمام مخالف ہم خیال تحریکوں کے مشران نے فاٹا انضمام کے کالے فیصلے کے خلاف پاکستان سپریم کورٹ میں کیس دائر کیا ہے جس کی سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 945443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش