QR CodeQR Code

محمد باقر قالیباف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ شام پہنچ گئے

27 Jul 2021 21:17

شامی خبررساں ایجنسی کیمطابق ایرانی سپیکر قومی اسمبلی اپنے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اقتصادی دورے پر آج دمشق پہنچ گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپیکر قومی اسمبلی محمد باقر قالیباف اقتصادی ماہرین و تجار پر مشتمل ایک اعلی سطحی اقتصادی وفد کے ہمراہ اج سہ پہر شامی دارالحکومت دمشق پہنچ گئے ہیں جہاں ان کے شامی ہم منصب اور شام میں ایرانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔ شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں حائل رکاوٹوں اور دونوں ممالک کے تجار کو درپیش مشکلات کو دور کرنا ایرانی سپیکر قومی اسمبلی کے دورے کا اصلی مقصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دورے میں ایران و شام کے درمیان اقتصادی معاہدوں، تجارتی لین دین کے لئے نئی سرحدی گذرگاہوں کے قیام اور ایرانی مصنوعات کے لئے مناسب بازار سمیت دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی اقتصادی تعلقات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ؛ شام پر مسلط کردہ بین الاقوامی دہشتگردانہ جنگ کے بعد اعلی ایرانی حکام کی جانب سے پہلا دورہ ہے جبکہ قبل ازیں روسی صدر ولادیمیر پیوئن اور چینی وزیر خارجہ کے علاوہ ترک وزیر داخلہ کی جانب سے بھی دمشق کا 4 مرتبہ دورہ کیا جا چکا ہے جو شام پر مسلط کردہ بین الاقوامی دہشتگردانہ بحران کے خاتمے کی ایک علامت ہے۔


خبر کا کوڈ: 945444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945444/محمد-باقر-قالیباف-اعلی-سطحی-وفد-کے-ہمراہ-شام-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org