0
Tuesday 27 Jul 2021 21:17

صیہونی جاسوسی کھلنے پر میکرون پریشان، بینی گینٹز کیجانب سے فرانس کا دورہ طے

صیہونی جاسوسی کھلنے پر میکرون پریشان، بینی گینٹز کیجانب سے فرانس کا دورہ طے
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ ہفتے سے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے جاسوس سافٹویئر اور اس کے ذریعے معروف عالمی شخصیات کی جاسوسی کے حوالے سے عالمی میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو تشویش لاحق ہو گئی ہے جبکہ دوسری جانب صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر جنگ بینی گینٹز کا فرانس کا دورہ بھی طے پا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صیہونی کینیسیٹ کے ساتھ منسلک چینل "کان" کے سفارتی تجزیہ نگار ایویخائی اسٹائن نے خبر دی ہے کہ صیہونی وزیر خارجہ کی جانب سے کل بدھ کے روز پیرس میں حاضر ہو کر فرانسیسی وزیر خارجہ کو صیہونی جاسوس سافٹویئر سے متعلق جدید اسرائیلی تحقیقات کے بارے توضیح دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اس دورے میں غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے فرانسیسی حکومت کو "پیگاسس" (Pegasus) کے ساتھ ساتھ ایرانی جوہری پروگرام اور لبنان کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے جاسوس سافٹویئر "پیگاسس" اور اس کے ذریعے معروف عالمی شخصیات کی دن رات جاسوسی کے بارے عالمی میڈیا میں گزشتہ ہفتے سے چونکا دینے والی رپورٹیں منظر عام پر آرہی ہیں جنہیں واشنگٹن پوسٹ، گارڈین اور لوموند جیسی امریکی، برطانوی و فرانسیسی اخباروں نے بھی مکمل کوریج دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس خفیہ پراجیکٹ کے یوں منظر عام پر آ جانے کے حوالے سے فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کو شدید پریشانی لاحق ہے جس پر گذشتہ ہفتے کے روز غاصب صیہونی وزیراعظم کو فرانسیسی صدر کی جانب سے کی جانے والی ایک ٹیلیفونک کال میں آگاہ کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 945451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش