QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم وفد کی مشیر وزیراعلیٰ سندھ وقار مہدی سے ملاقات

27 Jul 2021 23:18

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران محرم الحرام سے قبل صوبہ سندھ اور بالخصوص شہر کراچی میں عزاداری کے اجتماعات کی سکیورٹی، بلدیاتی مسائل اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری، مشیر وزیراعلیٰ سندھ اور فوکل پرسن حکومت سندھ برائے امور محرم الحرام سید وقار مہدی سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی صوبائی پولیٹیکل سیکرٹری سید علی حسین نقوی نے کی جبکہ وفد میں مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر اور عسکری رضا شامل تھے۔ ملاقات میں محرم الحرام سے قبل صوبہ سندھ اور بالخصوص شہر کراچی میں عزاداری کے اجتماعات کی سکیورٹی، بلدیاتی مسائل اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 945466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945466/ایم-ڈبلیو-وفد-کی-مشیر-وزیراعلی-سندھ-وقار-مہدی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org