0
Tuesday 27 Jul 2021 23:48

کسی امریکی افسر نے ملزم ظاہر جعفر سے ملاقات نہیں کی، اسلام آباد پولیس

کسی امریکی افسر نے ملزم ظاہر جعفر سے ملاقات نہیں کی، اسلام آباد پولیس
اسلام ٹائمز۔ نور مقدم قتل کیس سے متعلق امریکی سفارتخانہ کے بعد اب اسلام آباد پولیس کا بیان بھی سامنے آگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ کیس سے متعلق غیر مصدقہ خبریں پھیلائی جارہی ہیں، کسی امریکی افسر نے ملزم ظاہر جعفر سے ملاقات نہیں کی۔ تفصیل کے مطابق پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ کچھ نجی چینلز اور سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں پھیلائی جاری ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، کسی امریکی آفیسر نے نہ ملزم ظاہر ذاکر اور نہ ہی کسی پولیس آفیسر کے ساتھ ملاقات کی ہے جبکہ ملزم کے والدین کو بھی قانون کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ خبریں نہ صرف تفتیشی امور پر اثرانداز ہو سکتی ہیں بلکہ ان کے والدین کے لیے بھی مشکلات کا سبب بن سکتی ہیں، کچھ نجی ٹی وی چینل، بعض اخبارات اور سوشل میڈیا سے استدعا ہے کہ ایسی غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے پرہیز کریں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اپنا کام بخوبی انجام دے رہی ہے، تفتیشی امور مکمل ہونے کے بعد تمام مندرجات میڈیا کے ساتھ شئیر کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 945472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش