0
Wednesday 28 Jul 2021 12:01

کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی مسافر بس حادثے کا شکار، متعدد افراد جاں بحق و زخمی

کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی مسافر بس حادثے کا شکار، متعدد افراد جاں بحق و زخمی
اسلام ٹائمز۔ اطلاعات کے مطابق کوٹہ سلطان کے علاقے میں کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس جمن شاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بس ایک موٹر سائیکل ریڑھی کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 6 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ زخمی مسافروں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 945537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش