QR CodeQR Code

ملک بھر میں یومیہ سب سے زیادہ کورونا ویکسین لگانے کا ریکارڈ قائم

28 Jul 2021 12:17

اسد عمر نے کہا کہ یومیہ ویکسین لگانے کا نیا ہدف رکھا ہے جس کے مطابق یومیہ دس لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں یومیہ سب سے زیادہ کورونا ویکسین لگائے جانے کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز 7 لاکھ 78 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز کورونا ویکسین کی پہلی ریکارڈ خوراکیں لگائی گئیں جس کے بعد یومیہ سب سے زیادہ کورونا ویکسین لگائے جانے کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پانچ لاکھ 61 ہزار افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگی۔ اسد عمر نے کہا کہ یومیہ ویکسین لگانے کا نیا ہدف رکھا ہے  جس کے مطابق یومیہ دس لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 945543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945543/ملک-بھر-میں-یومیہ-سب-سے-زیادہ-کورونا-ویکسین-لگانے-کا-ریکارڈ-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org