0
Wednesday 28 Jul 2021 12:57

نور مقدم کیس میں پیش رفت، ملزم کے والدین کی درخواستیں مسترد

نور مقدم کیس میں پیش رفت، ملزم کے والدین کی درخواستیں مسترد
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سیشن عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی پولیس کے خلاف حبس بےجا میں رکھنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔ اسلام آباد کے سیشن جج ویسٹ کامران بشارت مفتی نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے ریمانڈ کے آرڈر کو کالعدم قرار دینے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ مرکزی ملزم کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت نے عبوری ضمانت کے باوجود گرفتاری پر پولیس کے خلاف حبس بےجا میں رکھنے کی درخواست دائر کی تھی۔ سیشن عدالت نے فیصلہ سنایا کہ 24 جولائی کو ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ملزمان کی ضمانت ہوئی، لیکن مچلکے جمع ہی نہیں ہوئے تو پولیس کو کیسے معلوم ہو گا کہ ضمانت ہو چکی، بینک بند ہونے کی صورت میں ملزمان عدالت کے اکاؤنٹنٹ کو رقم جمع کرا سکتے تھے، لہذا حبس بےجا میں رکھنے اور ریمانڈ آرڈر کے خلاف درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 945554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش