QR CodeQR Code

ہمیں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا، شیعہ سنی علمائے کرام کی پریس کانفرنس

28 Jul 2021 13:02

لاہور پریس کلب میں شیعہ سنی علمائے کرام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں قیام امن اور اتحاد بین المسلمین کے پیغام کو عام کرنے کیلئے پورے پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں علمائے کرام کے وفود بھیجے جا رہے ہیں، جس میں ہر ڈویژن کی انتظامیہ اور امن کمیٹیوں کے عمائدین سے ملاقات اور اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے زیر اہتمام پریس کلب لاہور میں اتحاد بین المسلمین پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب پیر سید سعید الحسن شاہ صوبائی وزیر اوقاف اور قیادت سفیر امن چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد خطیب و امام بادشاہی مسجد نے کی، جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ اس سال محرم الحرام میں قیام امن اور اتحاد بین المسلمین کے پیغام کو عام کرنے کیلئے پورے پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں علمائے کرام کے وفود بھیجے جا رہے ہیں، جس میں ہر ڈویژن کی انتظامیہ اور امن کمیٹیوں کے عمائدین سے ملاقات اور اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ ہمیں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔ دیگر علماء کرام نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کسی بدامنی و انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔


خبر کا کوڈ: 945555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945555/ہمیں-دشمن-کے-ناپاک-عزائم-کو-ناکام-بنانا-ہوگا-شیعہ-سنی-علمائے-کرام-کی-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org