0
Wednesday 28 Jul 2021 13:29

خیبر پختونخوا میں بھی گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں بھی گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کی بھارتی (ڈیلٹا) قسم کے پھیلاؤ کے خدشے پر 5 اضلاع میں گھر گھر جاکر کورونا ویکسینیشن مہم کرنے فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں نئے کورونا وائرس ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے خدشے پر 5 اضلاع میں گھر گھر جاکر کورونا ویکسینیشن مہم کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے ان اضلاع کو باضابطہ بذریعہ مراسلہ آگاہ کردیا گیا ہے۔ سرکاری مراسلے کے مطابق پشاور، مردان، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں 29 جولائی سے 10 اگست تک مہم کی جائیگی۔ جس کے لئے ان اضلاع میں باضابطہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو معاملات کی نگرانی کےلئے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ضلع پشاور کیلئے ڈاکٹر عمر فیصل، ضلع مردان کیلئے ڈاکٹر مشتاق احمد اور ڈاکٹر اسد علی، سوات کیلئے ڈاکٹر مخدوم صفدر، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کیلئے ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کو متعین کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق تمام اضلاع میں میڈیکل ٹیکنیشنز اور تربیت یافتہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کورونا ویکسینیشن میں گھر گھر جاکر مہم کریں گے۔ جبکہ ڈی ایچ اوز ہسپتالوں میں اس سلسلے میں ہر قسم کے ذیلی اثرات کے لئے انتظامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں اسپتالوں تک ایمبولینسز کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 945565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش