0
Wednesday 28 Jul 2021 13:35

مردان، بارش کے باعث گھر منہدم، 2 بچے جاں بحق، ایک شدید زخمی

مردان، بارش کے باعث گھر منہدم، 2 بچے جاں بحق، ایک شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ مردان میں بارش کے باعث گھر منہدم ہونے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بارش کے باعث ضلع مردان میں مختلف جگہوں سے حادثات کی کالز کنٹرول روم کو موصول ہوئیں، کاٹلنگ کے علاقے تازہ گرام بجلی گھر قاسمی میں گھر گرنے کی اطلاع پر ریسکیو ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیمیں امدادی کاروائیوں کے لیے پہنچیں۔ گھر گرنے کے باعث 2 بچے جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ تخت بھائی کے علاقے ٹکر میں نکاسی آب بند ہونے کے باعث پانی پورے گاؤں میں جمع ہوگیا۔ گنجئی کے علاقے میں بھی گھروں کے اندر پانی داخل ہوگیا۔ ادھر جلالہ اتفاق کالونی میں دیوار گرنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ خاتون کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا۔ دوسری جانب صوابی اور گرد نواح میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا حدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 945566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش