0
Wednesday 28 Jul 2021 14:03
لاہور، مسیحی رہنما فادر اشفاق کی علامہ اصغر عارف چشتی سے ملاقات

اسلام امن اور رواداری کا درس دیتا ہے، علامہ اصغر عارف چشتی

اسلام امن اور رواداری کا درس دیتا ہے، علامہ اصغر عارف چشتی
اسلام ٹائمز۔ قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے مرکزی رہنما فادر اشفاق کی ترجمان پی ٹی آئی مذہبی امور ونگ علامہ اصغر عارف چشتی کی رہائش گاہ پر آئے اور ترجمان پاکستان تحریک انصاف مذہبی امور ونگ علامہ اصغر عارف چشتی سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد اور کیک پیش کیا۔ ملاقات میں قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے مرکزی رہنما فادر اشفاق نے مسلم برادری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر فادر مشتاق پیارا اور محمد حسنین ریاض بھی موجود تھے۔

فادر اشفاق کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی خوشی میں نیک خیالات اور جذبات کا اظہار کرنے آئے ہیں، ہم سب ملکر رواداری کو فروغ دے رہے ہیں۔ علامہ اصغر عارف چشتی نے کہا کہ عید کی مبارکباد کیلئے شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان میں مذہبی رواداری کو فروغ اور ہر فرد کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور رواداری کا درس دیتا ہے، مذاہب کے درمیان منفی پروپیگنڈا کو دور کرنے کیلئے ہمارا مل بیٹھنا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 945574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش