0
Wednesday 28 Jul 2021 14:20

لاہور، ڈی آئی جی کی زیرصدارت اجلاس،محرم کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

لاہور، ڈی آئی جی کی زیرصدارت اجلاس،محرم کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے سلسلے میں ڈی آئی جی ساجد کیانی کی زیر صدارت شیعہ علمائے کرام، ممبران امن کمیٹی اور لائسنسداران کا اجلاس پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں شیعہ علماء کونسل پنجاب کے نائب صدر علامہ راۓ ظفر علی، سید آصف علی زیدی، صدر شیعہ علما کونسل لاہور ملک شوکت علی اعوان، جنرل سیکریڑی سید جعفر علی شاہ، ڈویژن صدر قاسم علی قاسمی، آغا شاہ حسین قزلباش، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما سید خرم عباس نقوی، سید منور علی شاہ، نائب صدر شیعہ علماء کونسل لاہور طاہر مہدی، متولی امام بارگاہ شاہ حسین ہربنس پورہ سید ذوالفقار حسین نقوی نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز سید ندیم عباس ایس ایس پی سکیورٹی سردار موراہن خان، ایس پی کینٹ صاعد عزیز اور تمام ڈویژنل افسران نے شرکت اور محرم الحرام میں امن و امان اور فول پروف سکیورٹی اور دیگر معاملات اور تجاویز پر بات چیت ہوئی۔ ڈی آئی جی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ بانیانِ مجالس اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کہ کوئی خطیب یا ذاکر کسی کے مقدسات کی توہین نہ کرے، متنازع گفتگو سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کیساتھ امام بارگاہوں کے رضا کار اور سکاوٹس بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ جلوسوں کے روٹ پر فول پروف سکیورٹی دی جائے گی۔ اس موقع پر شیعہ عمائدین نے پولیس افسران کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 945575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش