QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور ہلاکتوں میں قدرے اضافہ

28 Jul 2021 18:06

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 43654 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار605 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور عالمی وبا کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران 43 ہزار سے زائد نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے۔ دریں اثنا ملک میں کورونا وائرس کے 43654 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس موذی وبا کی وجہ سے 640 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ منگل کے روز 40 لاکھ 2 ہزار 350 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 44 کروڑ 61 لاکھ 56 ہزار 659 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 43654 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار605 ہوگئی ہے۔ اس دوران 41 ہزار 678 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس ہلاکت خیز وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 30663147 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 1336 سے گھٹ کر 3 لاکھ 99 ہزار 436 رہ گئے۔


خبر کا کوڈ: 945580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945580/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-نئے-کیسز-اور-ہلاکتوں-قدرے-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org