0
Wednesday 28 Jul 2021 16:46

سعودی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، پاکستان کو غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی

سعودی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، پاکستان کو غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے پاکستان کو سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس کی خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے کوششوں کی تعریف کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی وزیر خارجہ نے راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی، افغانستان امن عمل سمیت خطے کی سلامتی کی صورتحال اور علاقائی امن اور رابطے کے لیے باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے پاکستان اور اس کی افواج کی حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود ایک روزہ دورے پر منگل کے روز پاکستان پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مئی میں وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد ان کا فالو اپ دورہ ہے، جس میں ہم نے سعودی عرب، پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل (ایس پی ایس سی سی) کے قیام کو یقینی بنایا۔ سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ ان کے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کی دعوت پر تھا اور دنوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 945597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش