0
Wednesday 28 Jul 2021 16:58

کوئٹہ، نرسز کا سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ

کوئٹہ، نرسز کا سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ
اسلام ٹائمز۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پولیس کیجانب سے تشدد اور مستقل نہ کیے جانے کے خلاف احتجاجاً بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے صدر عزیز کاکڑ کا کہنا ہے کہ حکومت نے 160 نرسز میں سے صرف 93 نرسز کو مستقل کیا، جبکہ باقی سب کو نظر انداز کر دیا گیا۔ ینگ نرسز کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ مذاکراتی کمیٹی سے ڈائریکٹر نرسنگ ایسوسی ایشن اور ڈی جی ہیلتھ کو علیحدہ کیا جائے۔

ینگ نرسز نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔ گذشتہ روز کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ینگ نرسز کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ان کا حق ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے وہ مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں، لیکن اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کی ینگ نرسز کو بھی مستقل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 945599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش