QR CodeQR Code

سبی، اینٹی کرپشن کی کارروائی، پی ایچ ای کا افسر اور ٹھیکیدار گرفتار

28 Jul 2021 17:46

اینٹی کرپشن کیجانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی ایچ ای سبی کے سابق ایکسین، دو ایس ڈی اوز اور ایک ٹھیکیدار کیخلاف کرپشن کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ایک ایس ڈی او اور ٹھیکیدار کو سبی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن ایاز بلوچ کی ہدایت پر اینٹی کرپشن سبی سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ پی ایچ ای سبی کے سابق ایکسین عبدالحمید مینگل، ایس ڈی او گلاب خان، ایس ڈی او محمد بخش صافی اور ٹھیکیدار سید نور احمد شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اینٹی کرپشن نے ایس ڈی او گلاب خان اور ٹھیکیدار سید نور احمد شاہ کو سبی سے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ایکسین عبدالحمید مینگل کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید بتایا جا رہا ہے کہ ملزمان پر واٹر سپلائی اسکیم مرغزانی سبی میں لاکھوں روپے خورد برد کرنے اور اسکیم کو ادھورا چھوڑنے کے الزامات ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای کے افسران نے ٹھیکیدار کو ایڈوانس پیمنٹ کرکے واٹر سپلائی اسکیم میں خورد برد کی۔ گرفتار ملزمان کو کوئٹہ منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 945605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945605/سبی-اینٹی-کرپشن-کی-کارروائی-پی-ایچ-کا-افسر-اور-ٹھیکیدار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org