0
Wednesday 28 Jul 2021 17:56

تحریک بیداری کے زیر اہتمام قومی مشاورتی اجلاس برائے بیداری امت اتوار کو ہوگا

تحریک بیداری کے زیر اہتمام  قومی مشاورتی اجلاس برائے بیداری امت اتوار کو ہوگا
اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت کی سازش کا راستہ روکنے کیلئے قومی رہنماوں اور زعماء کو آگے آنا ہوگا۔ جامعہ عروۃ الوثقی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس بھی محرم الحرام سے قبل پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی گئی، مگر علماء کے بروقت اقدامات سے دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ، حوزہ علمیہ جامعہ عروة الوثقیٰ لاہور کے زیرِ انتظام اتوار یکم اگست صبح ۹ بجے سے قومی مشاورتی اجلاس برائے بیداری امت کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں وطنِ عزیز میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور تفرقہ انگیز عوامل کے تشویشناک اضافے کے تدارک کیلئے مشاورت اور لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا، تاکہ سب مکاتبِ فکر ہم آواز اور ہم قدم ہو کر فرقہ واریت کی عفریت کیخلاف عوامی بیداری پیدا کریں اور اس زہرِ قاتل کے تریاق کی خاطر عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ قومی مشاورتی اجلاس کے بعد خصوصی اجلاس صدور و ناظمین وفاق ہائے مدارس پاکستان کا انعقاد ہوگا، جس میں مستقبل میں باہمی ہم آہنگی اور مشاورت کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 945607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش