QR CodeQR Code

قلات، پیٹرول کی شدید قلت کا سامنا، شہری پریشان

28 Jul 2021 18:28

شہریوں کیجانب سے زیادہ تر ایرانی پیٹرول کا استعمال کیا جاتا تھا، مگر بارڈر سے ایرانی پیٹرول کی سپلائی نہ آنے کیوجہ سے قلات کے عوام کو شدید دشواریوں کا سامنا ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران بارڈر کی بندش کے باعث بلوچستان کے شہر قلات کو پیٹرول کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ عید سے قبل شروع ہونے والا پیٹرول بحران تاحال جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق قلات میں زیادہ تر ایرانی پیٹرول کا استعمال کیا جاتا تھا، مگر بارڈر سے ایرانی پیٹرول کی سپلائی نہ آنے کی وجہ سے شہر کے عوام کو شدید دشواریوں کا سامنا ہوگیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستانی پیٹرول بہت ہی کم مقدار میں فراہم کیا جاتا ہے، جو شہر کیلئے کافی نہیں ہوتا۔

عوام الناس کا کہنا ہے کہ پیٹرول بحران کی وجہ سے سینکڑوں موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور رکشے کھڑی رہ گئے ہیں، جس کی وجہ سے ایمبولنس اور دیگر سروسز بند ہیں، جبکہ رکشے اور سکول وین میں جانے والے اساتذہ کرام اور طلباء کو بھی آمد و رفت میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ اعلیٰ حکام پیٹرول کی قلت کا فوری نوٹس لیں اور شہر کو مزید پیٹرول کی فراہمی جلد از جلد ممکن بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 945611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945611/قلات-پیٹرول-کی-شدید-قلت-کا-سامنا-شہری-پریشان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org