0
Wednesday 28 Jul 2021 18:47

مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگ زیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ انہوں نے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

مریم نواز نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ مجھے بخار، کھانسی اور نزلے کی علامات ہیں لیکن گھر میں ہی علاج ہو رہا ہے۔ انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دعاؤں اور نیک خواہشات بھیجوانے پر مشکور ہوں۔ قبل ازیں مریم نواز 25 جولائی کو آزاد جموں و کشمیر میں منعقدہ عام انتخابات کی مہم میں شریک تھیں اور اپنی جماعت کے انتخابی جلسوں میں بھرپور شرکت کر رہی تھیں۔ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے اختتام کے بعد انہوں نے سیالکوٹ میں پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں بھی ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 945616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش