0
Wednesday 28 Jul 2021 19:15

ولایت و امامت علیؑ کا اعلان، جشن عید غدیر کل منایا جائے گا

ولایت و امامت علیؑ کا اعلان، جشن عید غدیر کل منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ جشن عید غدیر کل 18 ذوالحجہ بروز جمعرات دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منایا جائے گا۔ اس حوالے سے مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور گھروں میں چراغاں کیا جائے گا۔ جشن غدیر مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے اعلان ولایت و امامت کی خوشی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ سال 10 ہجری کو حج سے واپسی پر مکہ مکرمہ سے باہر خم غدیر کے مقام پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت و جانشینی کا اعلان کیا۔ اس اعلان کو قرآن مجید میں کافروں کی مایوسی اور تکمیل دین کا نام دیا گیا۔ اعلان غدیر سنی شیعہ مشترکات میں سے بہت نمایاں ہے۔ حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میں جشن غدیر کے حوالے سے تقریب سعید منعقد ہوگی۔ مولانا محمد باقر گھلو خطاب کریں گے۔چراغاں کیا جائے گا اور مٹھائی بھی تقسیم کی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 945622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش