0
Wednesday 28 Jul 2021 20:35

دہشتگردی کیخلاف مسلم ممالک کی حمایت جاری رکھینگے، ولادیمیر پیوئن

دہشتگردی کیخلاف مسلم ممالک کی حمایت جاری رکھینگے، ولادیمیر پیوئن
اسلام ٹائمز۔ روسی صدر نے شہر کازان میں جاری بین الاقوامی اقتصادی "روس- عالم اسلام سمت" (Russia - Islamic World Summit) سے خطاب کیا جس میں انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ساتھ مقابلے کے لئے روس، اسلامی ممالک کی حمایت جاری رکھے گا۔ روسی خبررساں ایجنسی ٹاس نیوز کے مطابق روس-عالم اسلام سمٹ کی 12ویں نشست سے خطاب میں روسی صدر نے تاکید کی ہے کہ خطے میں موجود بحرانوں پر قابو پانے اور دہشتگردی کے ساتھ مقابلے کے لئے روس، مسلم ممالک کو ہمہ جانبہ مدد فراہم کرتا رہے گا۔ ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس اور مسلم ممالک کے درمیان نہ صرف قدیم الایام سے مثبت و تعمیری تعلقات استوار ہیں بلکہ ادیان و ثقافتوں کے درمیان "گفتگو"، بین الاقوامی استحکام و امن و امان کی تقویت اور عادلانہ و جمہوری عالمی نظام کی تشکیل کے لئے ہمارے درمیان وسیع تعاون بھی جاری ہے جبکہ تجارت و معیشت اور علمی و فنی سمیت متعدد میدانوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ہمارے درمیان استوار دوستانہ تعلقات کا بھی بہترین نتیجہ حاصل ہو رہا ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ میں تاکید کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے شراکتدار، خطے کے بحرانوں سمیت موجودہ اجتماعی مسائل پر قابو پانے اور دہشتگردی و انتہاء پسندی کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے روسی مدد پر مکمل اطمینان رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 945636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش