QR CodeQR Code

مکران کے مسائل پر جام کمال کا وزیراعظم کو خط

29 Jul 2021 10:39

بلوچستان کے بعض اضلاع میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے، ان مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مکران ڈویژن میں بجلی کی عدم دستیابی کے مسئلے پر وزیراعظم عمران خان خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خط میں ایرانی حکام سے بجلی کی فراہمی کا مسئلہ اٹھانے اور مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے لیے طریقہ کار بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گذشتہ روز مکران کے ضلع کیچ میں شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، جس میں مظاہرین نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مکران کے دفاتر پر دھاوا بھی بولا تھا۔ مظاہرین کی جانب سے ضلع کیچ میں بجلی کے بحران کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 945702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945702/مکران-کے-مسائل-پر-جام-کمال-کا-وزیراعظم-کو-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org