QR CodeQR Code

بھارت جمہوریت کو کمزور کرنے سے باز رہے، انتھونی بلنکن

29 Jul 2021 11:47

جرمن اخبار ڈوئچے ویلے نے لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے بھارت کو وارننگ ایسے موقع پر دی جب بھارتی حکومت اپنی مسلم اقلیت کے خلاف سرگرم ہے اور انہیں دبانے پر اسے شدید عالمی تنقید کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو خبردار کر دیا۔ دورہ بھارت پر گئے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے مودی حکومت کو متنبع کیا کہ وہ جمہوریت کو کمزور کرنے سے باز رہیں۔ بلنکن نے بھارتی سول سوسائٹی کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ مودی حکومت پر انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے دباؤ ڈالیں۔ جرمن اخبار ڈوئچے ویلے نے لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے بھارت کو وارننگ ایسے موقع پر دی جب بھارتی حکومت اپنی مسلم اقلیت کے خلاف سرگرم ہے اور انہیں دبانے پر اسے شدید عالمی تنقید کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 945720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945720/بھارت-جمہوریت-کو-کمزور-کرنے-سے-باز-رہے-انتھونی-بلنکن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org