QR CodeQR Code

گورنر بلوچستان کی وزیراعظم سے ملاقات، مختلف مسائل پر گفتگو

29 Jul 2021 12:12

اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں وزیراعظم نے گورنر بپوچستان کو صوبے بھر کے تمام علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے صوبے کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ‏وزیراعظم نے گورنر بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلوچستان کے تمام اضلاع کا باقاعدہ دورہ کریں، تاکہ عوام کے مسائل کے پائیدار حل کے حوالے سے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
 


خبر کا کوڈ: 945726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945726/گورنر-بلوچستان-کی-وزیراعظم-سے-ملاقات-مختلف-مسائل-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org