QR CodeQR Code

امریکی سفارت خانے کے ساتھ آپریشنل معلامات کی تفصیلات طے کی جاری ہیں، تہمینہ جنجوعہ

26 Aug 2011 02:23

اسلام ٹائمز:ہفتہ وار بریفینگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے ساتھ بعض آپریشنل تفصیلات طے کر رہے ہیں، سفارتکار نقل و حرکت کے لیے این او سی لینے کے پابند ہیں


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ نے کا کہنا ہے کہ لیبیا کی صورتحال پر گہری نظر ہے جبکہ امریکہ کے ساتھ آپریشنل معاملات پر مسائل موجود ہیں جن پر امریکی سفارتخانے کے ساتھ تفصیلات طے کر رہے ہیں، سفارتکار نقل و حرکت کے لیے این او سی لینے کے پابند ہیں اور این او سی جاری کرنے کا اختیار دفتر خارجہ کے پاس ہے۔ تہمینہ جنجوعہ نےکہا کہ صدرمملکت 30 اگست سے 2 ستمبر تک تاجکستان اور چین کا دورہ کریں گے، ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت سے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکے اور اجتماعی قبروں کے ذمہ داروں کو سزا دے۔
دیگر ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تعینات سفارتکاروں کو این او سی جاری کرنا وزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے ساتھ آپریشنل معلامات کی تفصیلات طے کی جاری ہیں۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ سفارت کاروں کے اسلام آباد یا دیگر شہروں میں آمد ورفت سے متعلق سفری قواعد کا اطلاق تمام سفارتخانوں پر ہوتا ہے۔ لیبیا کی صورت حال سے متعلق ایک سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ آپریشنل ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبروں سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہاکہ کشمیری مسلمانوں کے سفاک قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 94573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/94573/امریکی-سفارت-خانے-کے-ساتھ-آپریشنل-معلامات-کی-تفصیلات-طے-جاری-ہیں-تہمینہ-جنجوعہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org