0
Thursday 29 Jul 2021 12:50

پی ٹی آئی پورے ملک میں چھا گئی ہے، فردوس عاشق

پی ٹی آئی پورے ملک میں چھا گئی ہے، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پورے ملک میں چھاگئی ہے اور تبدیلی کا سفر جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تبدیلی کی لہر مافیا کو روندتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کے پی کے، وفاق، پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اب پی پی 38 میں کپتان نے مافیا کی بینڈ بجا دی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ قوم کو برسوں لوٹنے والے مافیاز کے بت پاش پاش ہو رہے ہیں، غنڈےچور لٹیرے تبدیلی کی زد میں آکر ریزہ ریزہ ہو گئے ہیں۔ معاون خصوصی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ملک کےکونےکونے سے قوم کا خون چوسنے والے مافیاز کے خاتمے تک جاری وساری رہے گا اور پی پی 38 کی جیت سے واضح ہوچکا ہے کہ ن لیگ کا پنجاب سے صفایا ہو گیا۔ فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار ملک میں حقیقی تبدیلی لا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 945730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش