0
Thursday 29 Jul 2021 14:39

5 اگست کو جو کچھ چھینا گیا مودی کو سود سمیت واپس کرنا پڑیگا، محبوبہ مفتی

5 اگست کو جو کچھ چھینا گیا مودی کو سود سمیت واپس کرنا پڑیگا، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019ء کو کشمیریوں سے جو کچھ چھینا گیا، اسے سود کے ساتھ واپس کرنا پڑے گا۔ پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کے 22ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگست 2019ء میں کئے گئے فیصلے میں جموں و کشمیر کو ووٹوں کے حصول کیلئے قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے  ہندوستان میں واحد مسلم اکثریتی ریاست تقسیم ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ بھی کشمیری عوام کو سامنا کرنا پڑا وہ ہندوستان اور اس کے آئین کے تحت نہیں کیا گیا، بلکہ ایک فرد کی جماعت نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت غیرقانونی طور پر چھینی گئی  اور 5 اگست 2019ء کو لوگوں سے جو کچھ چھینا گیا تھا، اسے سود سمیت واپس کرنا پڑے گا۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ جب ہندوستان 70 سال کے بعد انگریزوں سے آزادی حاصل کرسکتا ہے، جب بی جے پی  70 سال بعد جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت چھین سکتی ہے، پھر ہم اپنے حقوق کا مطالبہ کیوں نہیں کرسکتے۔
خبر کا کوڈ : 945734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش