0
Thursday 29 Jul 2021 14:25

برسی شہید حسینی رابطہ مہم، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا دورہ چکوال

برسی شہید حسینی رابطہ مہم، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا دورہ چکوال
اسلام ٹائمز۔ 33ویں برسی قائد شہید علامہ عارف الحسینی (رہ) و قرآن واہلبیت (ع) کانفرنس کی دعوتی مہم کے آخری مرحلے میں برسی شہید قائد (رہ) کے مرکزی کنوینئر و مرکزی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین پاکستان نثار علی فیضی نے ایک وفد کے ہمراہ ضلع چکوال کا وزٹ کیا اور ضلع چکوال کے معروف  علاقے شاہ پور گئے جہاں پر علاقے عوام اور معززین نے ان کا استقبال کیا۔ نثار علی فیضی اور مولانا ظہیر کربلائی نے شاہ پور میں خطاب کیا، اس موقع پر سید وسیم شاہ کاظمی ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع چکوال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نثار علی فیضی نے خطاب کرتے قائد شہید (رہ) کی سیرت اور شخصیت پر مفصل روشنی ڈالی اور کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی امید کرتے ہیں کہ چکوال کے مومنین اجتماع میں بھرپور شرکت کریں گے۔ جس پر مومنین اور شہر کے سادات، نمبردار اور تنظیمی کارکنان نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور برسی میں شرکت کے حوالے سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے بہتر اس سال یہاں کے عوام شریک ہوںگے۔

مولانا ظہیر کربلائی نے اپنے خطاب میں غدیر، عاشورہ اور محرم الحرام کے حوالے سے گفتگو کی اور عوام سے اپیل کہ اس سال شہید قائد (رہ) کی برسی ایک ایسے حالات میں آرہی ہے کہ جہاں ہرطرف عزاداری سیدالشہداء (ع) کو محدود کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، ہمیں ملکر اس کا سدباب کرنا ہے۔ اور وہ اسی صورت ممکن ہے کہ ہم اس عظیم شیعہ اجتماع میں شریک ہوں اور عزاداری سید الشھداء کو بچانے کے لئے اس آواز کا حصہ بنیں جس کے بارے قائد شہید (رہ) نے فرمایا تھا کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے، یہ ہماری عبادت ہے، جس طرح مچھلی پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی، شیعہ قوم بھی عزاداری کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔
خبر کا کوڈ : 945736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش