0
Friday 26 Aug 2011 02:35

پاک فضائیہ کسی بھی روائتی يا غیر روائتی جنگ کیلئے جدید تقاضوں کے عین مطابق پوری طرح چوکس اور مستعد ہے، ائیر چیف مارشل

پاک فضائیہ کسی بھی روائتی يا غیر روائتی جنگ کیلئے جدید تقاضوں کے عین مطابق پوری طرح چوکس اور مستعد ہے، ائیر چیف مارشل
سرگودھا:اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کیمطابق سرگودھا میں پی اے ایف بیس مصحف میں لڑاکا کمانڈروں کے کورس کی گریجوایشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے دہشت گردی کیخلاف خطے میں جاری جنگ کے دوران فاٹا اور دیگر علاقوں میں ایئرفورس کی قوت کا مظاہرہ اور اُس کے موثر استعمال کا بغور مشاہدہ کیا ہے۔ ائير مارشل راؤ سليمان کا کہنا تھا کہ دور جديد کے سب تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے پاک فضائیہ مسلسل جدت کی جانب گامزن ہے اور علاقے میں کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے مستعد اور ہر وقت چوکس ہے، ایئر چیف مارشل نے کہا کہ کسی بھی مہم میں جہاں کامیابی کا انحصار جدید ٹیکنالوجی پر ہے وہیں اعلی پیشہ ورانہ مہارت پر بھی ہے، اور پاک فضائیہ جہازوں اور دیگر جدید آلات و ہتھیاروں کی کمی کو اپنی بہادری اور اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے پس پشت ڈال دیتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 94575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش