QR CodeQR Code

کراچی، 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 22 فیصد سے تجاوز کرگئی

29 Jul 2021 16:18

سندھ بھر میں مجموعی طور پر وائرس کے مثبت آنے کی شرح 13.43 فیصد ریکارڈ کی گئی، مجموعی طور پر 18 ہزار 737 ٹیسٹ میں سے 2 ہزار 517 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 43 افراد انتقال کرگئے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 22 اعشاریہ 60 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 9 ہزار 59 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 47 افراد میں کورونا کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان  کے مطابق حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 82 فیصد ریکارڈ کی گئی، حیدرآباد میں 1 ہزار 54 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، 93 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں 24 گھنٹوں میں کورونا کی شرح 4 اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ، سندھ کے دیگر اضلاع میں 8 ہزار 543 ٹیسٹ ہوئے، 376 افراد میں کوروناکی تصدیق ہوئی۔ سندھ بھر میں مجموعی طور پر وائرس کے مثبت آنے کی شرح 13.43 فیصد ریکارڈ کی گئی، مجموعی طور پر 18 ہزار 737 ٹیسٹ میں سے 2 ہزار 517 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 43 افراد انتقال کرگئے۔


خبر کا کوڈ: 945763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945763/کراچی-24-گھنٹوں-میں-کورونا-کے-مثبت-کیسز-کی-شرح-22-فیصد-سے-تجاوز-کرگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org