QR CodeQR Code

عمران خان کا اگست کے پہلے ہفتے میں سندھ کے دورے کا امکان

29 Jul 2021 16:22

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سندھ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، اہم سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا اگست کے پہلے ہفتے میں صوبہ سندھ کے دورے کا امکان ہے۔ وزیراعظم مٹھی، بدین سمیت اندرون سندھ شہروں کا دورہ کریں گے اور جلسوں سے خطاب بھی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سندھ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، اہم سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت متوقع ہے۔ جلسوں کا حتمی شیڈول سندھ اسٹریٹجی کمیٹی اجلاس میں پیش ہوگا، معاون خصوصی ارباب غلام رحیم کو وزیراعظم کے دورے سے متعلق ٹاسک دے دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 945766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945766/عمران-خان-کا-اگست-کے-پہلے-ہفتے-میں-سندھ-دورے-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org